بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

بنگلہ دیش انگلینڈدوسراونڈے ،مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں سے میزبان کھلاڑیوں کی تلخ کلامی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں 34 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردیالیکن حیرت انگیزصورتحال اس وقت پیداہوئی جب میچ کے دوران اور میچ کے خاتمے پر انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی الجھتے رہے۔اس میچ کے دوران دونوں کے طرف کے کھلاڑیوں کے درمیان سخت تلخی کلامی ہوئی جو میچ کے خاتمے کے بعد بھی نظر آئی جب تمیم اقبال اور بین اسٹوکس ہاتھ ملاتے ہوئے جملوں کا تبادلہ کرتے رہے ۔جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے محموداللہ اور مشرفی مرتضیٰ کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنایا۔سیریز کے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے امرلقیس 25 کے مجموعے پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد بنگلہ دیش کے بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور جلد آؤٹ ہوتے رہے۔تاہم چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے محموداللہ نے بعد میں آنے والے بلے بازوں کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا تاہم وہ سب سے زیادہ 75 رنز بنا کر عادل رشید کا شکار بنے۔کپتان مشرفی مرتضیٰ 44 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ مصدق حسین نے 29 رنز بنائے۔ناصرحسین نے آؤٹ ہوئے بغیر 27 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس، عادل رشید اور جیک بال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ کو دیکتھے ہوئے 239 رنز کا ہدف آسان لگ رہا تھا لیکن مہمان بلے باز شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہوئے اور ابتدائی چار بلے باز 26 رنز پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جونی بیئراسٹو اور جوز بٹلر نے اسکور کو 105 رنز تک پہنچایا۔بیئراسٹو 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جوز بٹلر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جو انگلینڈ کی جانب سے کامیاب بلے باز تھے۔عادل رشید 33 اور جیک بال 28 رنزبنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی پوری ٹیم 44.4 اورز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور میچ 34 رنز سے ہار گئی جبکہ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے پرفقرے کستے رہے ۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…