اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ضرورت سے زیادہ خود پر اعتماد ۔۔۔۔! میرا کیا بڑا نقصان ہوا؟ شاہد آفریدی جذباتی ہو گئے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )ضرورت سے زیادہ خود پر اعتماد ۔۔۔۔!میرا کیا بڑا نقصان ہوا؟ شاہد آفریدی جذباتی ہو گئے ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ضرورت سے زیادہ خود پر اعتماد درست نہیں ہمیشہ نقصان اٹھایا ہے،پی ایس ایل سے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ ملا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی یہ کہتے ہوئے جذباتی ہو گئے کہ ضرورت سے زیادہ خود پر اعتماد درست نہیں ہمیشہ نقصان اٹھایا ہے،جب لڑکے لڑکیوں کے پیچھے بھاگنے کا سوچتے تھے میں کرکٹ کے بارے سوچتا تھا ،جس عمر میں لوگ لڑکیوں کے خواب دیکھتے ہیں میں کرکٹ کے بارے سوچتا تھا،اللہ نے وقت سے پہلے کامیابی دے دی جس پر میں خود حیران تھا،میں نے جب کرکٹ کھیلنا شروع کی تو پیسہ کم محبت زیادہ ملتی تھی،والد صاحب ہمیں سکول بھیجتے تھے اور ہم گراؤنڈ میں چلے جاتے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کے بیٹ سے کھیل کر بہت مزا آیا،نچلی سطح کی کرکٹ کو سکولز اور بورڈ نے تباہ کیا ہے،پی ایس ایل سے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ ملا ہے،قومی ٹیم کو نئے سپنر اور بلے باز بھی ملے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ شرجیل خان میرے ریکارڈ توڑ سکتا ہے لیکن اپنا کھیل تبدیل نہ کرے،انضمام الحق سے بات ہوئی ہے آخری کھلاڑی کو فیئر ویل دی جائے گی،بورڈ فیئر ویل دے نہ دے قوم نے مجھے فیئر ویل دے دی ہے۔
جبکہ دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پشاور زلمی بورڈ کا صدر مقرر کردیا گیا۔پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی پشاور زلمی بورڈ کے صدر ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفرید ی کپتانی کریں یا کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلیں ،فیصلہ ان کا ہو گا۔دوسری جانب قومی ٹیم میں شاہد آفریدی کی شمولیت پر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ سبحان احمد نے کہاہے کہ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کے الوداعی میچ کے حوالے سے شاہد آفریدی اور سعید اجمل کے الوداعی میچ پرہوگا تاہم شاہد آفریدی کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…