جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کرکٹ بورڈ حکام کی شاہ خرچیاں جاری ,شہریارکے اس کام پرکتنی رقم خرچ ہوئی ،اہم انکشاف

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) فنڈز کی کمی کا رونا رونے والے کرکٹ بورڈ حکام کی شاہ خرچیاں جاری ہیں۔ چیئرمین شہر یار خان کی سرجری بھی کرکٹ بورڈ کیلئے 67 لاکھ روپے میں پڑی ۔چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے 50 ہزار پاؤنڈ لندن ٹرانسفر کئے۔ خطیر رقم کے لئے گورننگ بورڈ سے منظوری لینا بھی گوارا نہ کیا گیا۔ سبحان احمد اس غلط اقدام کو قانونی بنانے کیلئے تین ماہ قبل ہی گورننگ بورڈ کا اجلاس بلانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے روبرو پی سی بی کی مالی بے ضابطگیوں کا دفاع کرنے والے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے پوچھ گچھ کرنے والا شاید کوئی نہیں رہا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین یونس خان مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ یونس خان نے مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کے سبب پہلے ٹیسٹ میچ سے دستبرداری کے بارے میں چیف سلیکٹر انضمام الحق کو مطلع کردیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا جو پاکستان کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ بھی ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے۔ یونس خان گذشتہ دنوں تیز بخار کے سبب کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیے گئے تھے۔ چند روز ہسپتال میں زیرِعلاج رہنے کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے ہلکی پھلکی ٹریننگ شروع کردی تھی لیکن ڈاکٹروں نے انھیں مزید آرام کی ہدایت کی ہے۔ یونس خان نے 108 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے والے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔
پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 136 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریزجیت لی ۔ابو ظہبی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 172 رنزپرآئوٹ ہوگئی اورپاکستان نے تیسراایک روزہ میچ 136زنزسے اپنے نام کرلیا۔ویسٹ انڈیزکی طرف سے وکٹ کیپر بلے باز دنیش رامدین سب سے زیادہ 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔بریتھ ویٹ نے 32، ایون لیوس 22، ڈیرن براوو 17، مارلن سیمولز13، کیرون پولارڈ 11، کپتان جیسن ہولڈر 26، الزاری جوزیف 2 جب کہ سنیل نارائن اور سلیمان بین بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شانداری بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد نواز نے 3، وہاب ریاض 2، شعیب ملک، سہیل خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جبکہ اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کپتان اظہر علی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اظہر علی اور شرجیل خان نے ٹیم کو 85 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شرجیل خان 38 رنز بنا کرآوٹ ہو گئے جبکہ کپتان اظہرعلی نے 101رنزبنائے اوربابراعظم نے تیسرے میچ میں بھی سنچری سکورکی اور وہ 106 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کرآوٹ ہوئے
شعیب ملک 5، محمد رضوان ، عماد وسیم اور محمد نواز 4،4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستانی ٹیم نے تیسراایک روزہ میچ جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی جیت لی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…