جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں تو تیسرے کھلاڑی بنے ہی تھے اب دنیا میں بھی ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا کہ بابر اعظم کے نام کا ڈنکا بج اٹھا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مڈل آرڈربلے باز بابراعظم نے ویسٹ انڈیزکیخلاف مسلسل تین میچوں میں سنچریاں اسکورکرنے والے دنیاکے ساتویں جبکہ پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے صرف ظہیر عباس اور سعید انور ہی یہ کارنامہ سرانجام دے سکے تھے۔تیسرے اور آخری میچ میں 117رنزکی اننگزکی بدولت بابراعظم کا حالیہ پاک ویسٹ انڈیزسیریزمیں مجموعہ 360رنزہوگیاہے جو تین ون ڈے میچوں کی باہمی سیریزمیں زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کے پاس تھاجنہوں نے 2013 میں بھارت کے خلاف ہوم سیریزکے تین میچوں میں تین سنچریوں سمیت 342رنزبنائے تھے۔بابر اعظم نے 117 رنزکی اننگزکی بدولت مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرکے مسلسل زیادہ میچوں میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے کا شعیب ملک اور عمران فرحت کا قومی ریکارڈ بھی برابرکردیاہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 136 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریزجیت لی ہے ۔ابو ظہبی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 172 رنزپرآئوٹ ہوگئی اورپاکستان نے تیسراایک روزہ میچ 136زنزسے اپنے نام کرلیا۔ویسٹ انڈیزکی طرف سے وکٹ کیپر بلے باز دنیش رامدین سب سے زیادہ 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔بریتھ ویٹ نے 32، ایون لیوس 22، ڈیرن براوو 17، مارلن سیمولز13، کیرون پولارڈ 11، کپتان جیسن ہولڈر 26، الزاری جوزیف 2 جب کہ سنیل نارائن اور سلیمان بین بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شانداری بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد نواز نے 3، وہاب ریاض 2، شعیب ملک، سہیل خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جبکہ اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کپتان اظہر علی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اظہر علی اور شرجیل خان نے ٹیم کو 85 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شرجیل خان 38 رنز بنا کرآوٹ ہو گئے جبکہ کپتان اظہرعلی نے 101رنزبنائے اوربابراعظم نے تیسرے میچ میں بھی سنچری سکورکی اور وہ 106 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کرآوٹ ہوئے



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…