جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ۔۔۔! دونوں ٹیموں میں سے کون جیتے گا ؟ پیشنگوئی منظر عام پر

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ماضی میں جواریوں کا مسکن سمجھا جاتا تھا اور پاکستان و ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے میچ سے قبل بکیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے پہلے بیٹنگ کرنے کی صورت میں اظہر علی سنچری سکور کریں گے۔ ان کی سنچری پر پیسہ لگانے والے جواریوں کو ڈبل اماؤنٹ دی جائے گی جبکہ پنٹرز نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اظہر علی اس سیریز میں 2 سنچریاں بنائیں گے اور یہ سیریز پاکستان بھاری مارجن سے بغیر کوئی مقابلے کئے جیت جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی گھاس منڈی کا اڈہ بھی دبئی کے بکیوں کے بتائے گئے ریٹ پر چلے گا۔ اسی طرح طارق روڈ، ناظم آباد اور ڈیفنس میں بھی بک کھولی جائے گی۔ اطلاع یہ ہے کہ جواری پیسہ ڈبل کرنے کے لئے ابھی سے سیریز کے نتائج بک کرنے کے لئے بھاری رقم لگارہے ہیں جس کا منافع سیریز کے اختتام پر دیا جائیگا۔ اسی طرح لاہور اور اسلام آباد میں بھی پاکستان کی جیت پر پیسہ لگایا جارہا ہے۔ دوسری جانب بھارت میں بھئی اس سیریز میں خاصی دلچسپی لی جارہی ہے۔ چھوٹا راجن گروپ نے اس سیریز کو یکطرفہ ریٹ کیا ہے اور پاکستان ٹیم کے حق میں بک کھول دی ہے۔ جس کے مطابق پاکستان کا ریٹ 15.1 پیسہ، جبکہ ویسٹ انڈیز کا 2.5 پرفائنل کیا گیا ہے جبکہ برطانوی سٹہ مافیا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ بیٹ فیئر کے ذریعے ریٹ مقرر کردئیے ہیں جس کے مطابق پاکستان کا بھاؤ 5.1 پیسہ اور ویسٹ انڈیز کا 62.2 پیسہ رکھا گیا ہے۔ادھر پنٹرز ن ے آج ہونے والے میچ کی پچ رپورٹ بھی لیک کردی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ہائی سکورنگ ہوگا۔ اگر پاکستان نے یہاں پہلی بیٹنگ کی تو سکور بورڈ 300 رنز سے تجاویز کرجائیگا جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم 250 رنز اور اس سے نیچے ہی محدود رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…