منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں کرکٹ سپر سٹار کیلئے پہلی دفعہ ایسا اقدام اٹھانے کا اعلان جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

datetime 30  ستمبر‬‮  2016 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن نے ‘کرکٹ سپر اسٹارز کے نام سے کوچنگ کا ریالٹی شو شروع کرنے کا اعلان کیا جس کے فائنل راؤنڈ کے جج سابق عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز جونٹی رہوڈز، ڈیمین مارٹن، اینڈی رابرٹس اور ڈینی موریسن ہوں گے۔اس پروگرام کے تحت عبدالقادر، محمد وسیم اور جلال الدین پر مشتمل تین رکنی کراچی اور لاہور میں ٹیلنٹ کی کھوج کرتے ہوئے کرکٹرز کا انتخاب کرے گا۔اس کے تحت کراچی اور لاہور سے آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے منتخب کردہ آٹھ کھلاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 24 کھلاڑیوں کو نیا ناظم آباد کے لوائی کرکٹ اسٹیڈیم میں لگائے جانے والے چھ روزہ کیمپ میں بلایا جائے گا اور ان میں سے منتخب ہونے والے ایک بیٹسمین اور باؤلر کو سابق آسٹریلین کرکٹرز ایلن بارڈر اور میتھیوز ہیڈن کی زیر نگرانی خصوصی کوچنگ کیلئے آسٹریلین شہر برسبین بھیجا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ان میں سے ایک کرکٹر آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بھی ہو گا۔ شوبز کی مشہور و معروف شخصیت فخر عالم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ 13 اقساط آئندہ کے اوائل میں نشر کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر ریالٹی شو کی سوچ کو دیکھا جائے تو ایک فرد کی زندگی کے منفی پہلوؤں کو منظر عام پر لایا جاتا ہے لیکن یہ خاص طور پر کرکٹ کا ایک ایسا شو ہو گا جسے سے ناظرین بھرپور لطف اندوز ہوں گے۔
فخر عالم نے بتایا کہ جب یہ خیال میرے دماغ میں آیا تو میں نے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر ڈینی موریسن سے اس کا تذکرہ کیا جنہوں نے ناصرف اسے بہت سراہا بلکہ اس منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی مدد کی بھی پیشکش کی۔1987 سے 1997 تک نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے سابق فاسٹ باؤلر نے ایک عرصے بعد پاکستان واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محض دو کھلاڑیوں کا اتخاب کرنا ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ہم اسی مقصد کے تحت یہاں آئے ہیں۔موریسن نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور اس کی سب سے بڑی مثال وسیم اکرم اور وقار یونس ہیں جو عالمی سطح پر ابھر کر آئے اور دنیا پر راج کیا۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ وقار یونس نے کس طرح شارجہ کے صحراؤں میں باؤلنگ کا فن سیکھا تھا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…