جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

کالی آندھی میں شاہینو ں کی پروازیں ۔۔۔ کون جیتا ؟کون ہارا ؟ مفصل رپورٹ آگئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور خالد لطیف نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شرجیل زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور تیسرے ہی اوور میں 2 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے تاہم خالد لطیف نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 رنز بنائے اور ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی جب کہ وہ رن آؤٹ ہوگئے۔بابر اعظم 19 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک نے قومی ٹیم کو سنبھالا دیا اور بڑی پارٹنر شپ لگائی جس کے بعد شعیب ملک آخری اوور میں 37 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے اور پھر عمر اکمل کپتان کا ساتھ نبھانے آئے، سرفراز احمد آخر تک کریز پر ڈٹے رہے اور 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز جب کریز پر آئے تو شاہینوں نے اپنی بولنگ سے انہیں زیادہ دیر تک ٹکنے نہ دیا، جانسن چارلس 10 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور لیوس کو سہیل تنویر نے صرف 3 رنز پر ہی چلتا کیا۔ ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی بلے باز پاکستان کی بولنگ کے سامنے زیادہ دیر تک قدم نہ جما سکا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 161 رنز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور144 رنز تک محدود رہی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے فلیٹچر 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر اور حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عماد وسیم، محمد نواز اور وہاب ریاض نے بالترتیب ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ شاندار کارکردگی پر کپتان سرفراز احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے لڑکوں نے بہت محنت کی، میچز میں نئے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 میں اٹیک کرنے کی کوشش کرتا ہوں جس میں کامیاب رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے عماد وسیم کی شاندار بالنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، عماد وسیم نے اس میچ میں صرف 14 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بھی بن گئے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…