جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

پاکستان ،انگلینڈ واحد ٹی ٹونٹی ،تیاریاں مکمل،میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ کون کون میدان میں اترے گا؟تفصیلات جاری

datetime 6  ستمبر‬‮  2016 |

مانچسٹر (این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ (آج) بدھ کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ (آج) کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اب تک ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز میں جیت کے حوالے سے انگلینڈ کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ٗدونوں ٹیموں کے مابین 2006 سے لے کر 2015 تک 13 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے تین میچز میں کامیابی حاصل کی ٗ انگلینڈ کی ٹیم نے 9 میچز جیتے اور ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ انگلینڈ کی سرزمین پر دونوں ٹیموں کے مابین اب تک چار ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں سے ایک میں پاکستان کی ٹیم نے فتح حاصل کی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز میں کامیاب رہی ۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔خالد لطیف، شرجیل خان،سرفرازاحمد(کپتان) محمد رضوان، بابر اعظم، عماد وسیم،شعیب ملک،محمد نواز، محمد عامر،حسن علی، عماد بٹ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…