لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مناواں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کر کے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے اور مون مارکیٹ دھماکوں میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ سی ٹی ڈی کو لاہور میں مناواں کے علاقے لاکھو ڈیر کے قریب ایک گھر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، پولیس نفری جب میاں ٹاون پل کے قریب پہنچی تو 7 سے 8 دہشت گردوں نے ان پر حملہ کردیا، تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گر د ہلاک جب کہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت زبیر عرف نیک محمد، عبدالوہاب، عدنان ارشد اور عتیق الرحمن کے ناموں سے ہوئی۔
3 دہشت گرد سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں براہ راست ملوث تھے جب کہ عتیق الرحمن نامی دہشت گر 2008 مون مارکیٹ بم دھماکوں کا مرکزی ملزم تھا۔ترجمان نے بتایا کہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی کی کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم حملے میں 7 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے جب کہ 2008 میں مون مارکیٹ دھماکوں میں 70 سے زائد شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملہ۔۔۔!دہشتگردوں بارے بڑی خبر آگئی
28
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں