اسلام آباد( این این آئی)پاکستان کے مختلف شہروں میں ریسلنگ کے نمائشی مقابلوں میں شرکت کیلئے آنے والے غیر ملکی ریسلرز نے پیر کو وفاقی دارلحکومت مین سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔سویٹ ہومز کے سرپرست اعلٰی زمرد خان نے غیر ملکی ریسلرز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان ریسلرز نے پاکستان آکر دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے ان کا پاکستان آنا خوش آئند ہے ،انہوں نے ریسلر بادشاہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہ کہ بادشاہ خان نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوں نے سویٹ ہومز کے بچوں کو کہا کہ وہ بادشاہ خان کی طرح محنت کرکے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم کریں۔زمردخان کا کہنا تھا کہ سویٹ ہومز کے بچے بہت باصلاحیت ہیں ۔یہ بچے مستقبل میں یقینی طور پر مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھائیں گے تقریب سے غیر ملکی ریسلرز نے بھی انگریزی اور فرانسیسی میں خطاب کیا۔فرانس میں رہائش پذیر پاکستانی ریسلر بادشاہ خان نے کہا کہ ہم سویٹ ہومز آکر بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں ہماری ٹیم کے ریسلرز خیراتی اداروں اور پسماندہ علاقوں کی آبادی میں جانے میں کوئی ھیچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ہم امیر غرریب میں کوئی فرق محسوس نہیں کرتے،ریسلر ٹائنی آئرن نے انگریزی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویٹ ہومز آکر انہیں جو محبت ملی وہ اس کو بیان نہیں کرسکتے دنیا میں جہاں بھی جاؤں گا سویٹ ہومز کو یاد رکھوں گا، فلش گورڈن نے فرانسیسی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویٹ ہومز جیسا ادارہ انہوں نے دنیا میں کہیں نہیں دیکھا،انہوں نے اپنے خطاب آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔پاکستان ریسلنگ کے نمائشی مقابلوں کے آرگنائزر چودھری عمر نے کہا کہ آ ج سے یہ ریسلر ز پا کستا ن سو یٹ ہو مز کے ا عز ا ز ی سفیر ہو ں گے ا و ر د نیا میں جہا ں بھی جا ئیں گے ا ن بچو ں کی با ت کر یں گے پاکستان کے جس شہر میں ریسلنگ ہوگی سویٹ ہومز کے بچوں کیلئے علیحدہ انکلو ژر بنایا جائے گا انہوں نے سویٹ ہومز کے بچوں کو ریسلنگ کی فری ٹریننگ دینے کا اعلان کیا۔تقریب کے آغاز میں سویٹ ہومز کے بارے میں دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی،اس موقع پر سویٹ ہومز کے بچوں نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی یاد میں بنایا گیا ملی ترانہ ’’بڑا دشمن بنتا ہے جو بچوں سے ہے لڑتا‘‘پیش کیا تو ریسلر بادشاہ خان اور تقریب کے دیگر شرکاء کی آنکھیں نمناک ہوگئیں۔تقریب کے آخر میں تینوں ریسلرز نے سویٹ ہومز کے 11بچوں کے ساتھ ریسلنگ بھی کی۔سویٹ ہومز کے حصوصی بچے شاہد الحق جو ایک ٹانگ سے معذور ہیں نے زمردخان کے ہمراہ ریسلرز اور آرگنائزر کو سویٹ ہومز کی یاد گاری شلیڈز پیش کیں۔