لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کھیلے گئے3768میچوں میں مجموعی طورون ڈے کرکٹ کھیلنے والے ممالک کی جانب سے 2300کرکٹرزحصہ لے چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ پلیئرزانگلینڈنے کھلائے ہیں ۔ آئرلینڈکے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد نوازاور حسن علی نے ون ڈے ڈیبیوزکئے جس سے ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرزکی تعداد210ہوگئی ہے جو کسی بھی ملک کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹرزکی چوتھی بڑی تعداد ہے۔ان دونوں سے قبل آخری ڈیبیوکرنے والے پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر تھے جنہوں نے 17نومبر2015ء کو شارجہ کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف ڈیبیوکیاتھا۔ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ نے سب سے زیادہ پلیئرزآزمائے ہیں حتیٰ کہ دیگر چھ ٹیمیں ایسی ہیں جنہوں نے انگلینڈ سے بھی زیادہ ون ڈے میچز کھیلے ہیں مگر انہوں نے نسبتاً کم پلیئرز کو کھلایاہے۔پہلے نمبرپرانگلینڈنے669ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اور243پلیئرزکھیلنے کاموقع دیا۔دوسرے نمبرپربھارت نے899ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اور214پلیئرزکھیلنے کاموقع دیا۔تیسرے نمبرپرآسٹریلیانے877ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اور213پلیئرزکھیلنے کاموقع دیا۔چوتھے نمبرپرپاکستان نے858ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اور210پلیئرزکھیلنے کاموقع دیا۔پانچویں نمبرپرنیوزی لینڈنے703ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اور189پلیئرزکھیلنے کاموقع دیا۔چھٹے نمبرپرسری لنکانے772ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اور174پلیئرزکھیلنے کاموقع دیا۔ساتویں نمبرپرویسٹ انڈیزنے741ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اور171پلیئرزکھیلنے کاموقع دیا۔آٹھویں نمبرپرزمباوے نے474ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اور129پلیئرزکھیلنے کاموقع دیا۔نویں نمبرپربنگلہ دیش نے312ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اور118پلیئرزکھیلنے کاموقع دیا۔دسویں نمبرپرجنوبی افریقہ نے558ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اور116پلیئرزکھیلنے کاموقع دیا۔