ریسلنگ کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری،پاکستان کے پانچ بڑے شہروں بڑے بڑے پہلوان مدمقابل،دنیا کے 15ملکوں سے 24شہرت یافتہ ریسلرز شرکت کریں گے

21  اگست‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی)تاریخ میں پہلی بار پروریسلنگ پاکستان کے مقابلے اس سال 28نومبر سے 8دسمبر تک پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں منعقدہوں گے اس سلسلے میں ان مقابلوں کی تقریب رونمائی اتوار کے روزاسلام آباد سرینا ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں سابق ورلڈ چیمپئن فلیش گارڈن،برطانوی ریسلنگ سٹار ٹائنی آئرن اورپاکستانی ریسلر بادشاہ پہلوان خان سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات ،سیاست د ان ،وکلا،صحافی ،طلباء4 اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سابق ورلڈ چمپئن فلیش گارڈن نے کہاکہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی،یہاں کے لوگ کا فی مہمان نواز ہیں۔یہاں کا ماحول بہت اچھا لگا۔بیرونی ممالک میں پاکستان میں امن امان کی صورتحال کے حوالے سے جو تاثر ہے وہ بلکل غلط ہے مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں اپنے ملک میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ہم ریسلنگ کے مقابلے کرکے دنیا پر یہ واضح کریں گے کہ پاکستان میں کتنا امن ہے۔برطانوی ریسلنگ سٹار ٹائنی آئرن نے کہا کہ یہاں کے لوگ ریسلنگ میں بہت دلچسپی لیتے ہیں لیکن یہاں پرابھی تک ریسلنگ کے مقابلے منعقد نہیں کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ریسلنگ کے مقابلے کراکر پاکستان میں نئی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں اور دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ریسلنگ اور دیگر کھیلوں کے لئے ماحول کتنا ساز گار ہے۔انہوں نے کہایہ ایک بہت بڑا ایونٹ ہے جس میں دنیا کے 15ملکوں سے 24ریسلرز آئیں گے اور اپنے فن کا مظاہرا کریں گے۔تقریب سے بادشاہ پہلوان خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو سال سے میں اس جہدوجہد میں تھا کہ پاکستان میں ریسلنگ کے مقابلے کئے جائیں اور آج میر اخواب پورا ہوا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں لوگ براہراست ریسلنگ کے مقابلوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور انشاء4 اللہ اس سال پاکستانی عوام بھی اپنے ملک میں ریسلنگ کے مقابلوں سے لطف اندوز ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پرو ریسلنگ پاکستان کے انعقاد سے پاکستان میں بین القوامی کھیلوں کی دوبارہ واپسی ہوگی جوکہ امن امان کی وجہ سے گذشتہ کئی سالوں سے نہیں ہو رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماس کام سلوشنز کے چیف ایکزکٹیوقمرچوہدری نے کہاکہ پروریسلنگ پاکستان سے ملک میں کھیلو ں کے نئے باب کا آغاز ہوگااور کھیلوں کا شعبہ نئی جہتوں سے روشناس ہوگا۔ان مقابلوں سے بین القوامی کھیلوں کی دوبارہ شروعات ہو نگی جبکہ پاکستانی قوم کو میعاری تفریح بھی میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پروریسلنگ پاکستان سے بین القوامی سطح پر پاکستان میں امن امان کی بہتری ہوتی ہوئی صورتحال کا پرچاربھی ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائرکٹر پروریسلنگ پاکستان شاہد الحق نے کہا کہ دنیا کے پانچ براعظم کے پندرہ ممالک سے 24ریسلرز اور آفیشلز دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قو م اورپاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلے منعقد کرا کر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن قوم ہے۔ پرو ریسلنگ پاکستان کے مقابلے اس سال 29نومبر سے 8دسمبر تک ملک کے بڑے شہروں لاہور ،کراچی ،اسلام آباد،گوجرانوالہ اورفیصل آباد میں منعقد کئے جائیں گے جن میں دنیا کے 15ملکوں سے 24شہرت یافتہ ریسلرز شرکت کریں گے جن میں فرانس سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی چمپئن فلیش گارڈن، پاکستانی ریسلر بادشاہ خان جبکہ برطانیہ سے ٹائنی آئرن ،بیلجیم سے برنرڈ وینڈام،الجریاء4 سے یسین عثمانی، فرانس سے پیٹر،لوڈویک ویٹیلنٹ ،امریکہ سے ہیڈی کٹرینہ،کولمبیا سے کارلس کرائب،کانگوسے پرنس زیفے،سکاٹ لینڈکے ٹینگو ٹیم،پرتگال سے ٹائی سن فوریا ڈوس سینٹوس،میکسیکوسے بلیو فالکن،فرانس سے ٹرائیسٹن ارچر،ماراکو سے اے میل ،ہنگری سے انڈورے برائیڈ،بیلجیم سے اینجلزبومبیٹا،کینرے آئر لینڈ سے ایل ماگیکو،لکسمبرگ سے سٹریکر، منسیورجیکی، سائبرانک مشین اور جین مارٹے البوے شامل ہیں۔۔بین القوامی میعار کے پیشہ وارنہ مقابلوں کا مقصدپاکستان میں پروفیشنل ریسلنگ کومتعارف کراناہے جبکہ ان مقابلوں سے پاکستان میں بین القوامی کھلاڑیوں کی آمد شروع ہوگی۔پاکستان میں ایونٹ منیجمنٹ کی اعلی کمپنی ماس کام سلوشنز اور یورپ میں پیشہ وارنہ ریسلنگ کے مقابلے منعقد کرنے والی کمپنی ریسلنگ سٹارز کے اشتراک سے یہ مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔ماس کام سلوشنز پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایونٹ منیجمنٹ کے حوالے شہرت رکھتی ہے اور حالیہ کچھ برسوں میں مقامی اور بین القوامی سطح پرکامیاب ایکسپو،ایگزبیشنز،فیسٹیولزاورپراپرٹی شوزمنعقدکئے۔ریسلنگ سٹارزایک یورپی کمپنی ہے جن کاشمار پیشہ وارانہ ریسلنگ کے مقابلے منعقد کرنے والی اعلی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…