بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور آئرلینڈ کادوسرا ون ڈے ،حتمی اعلان ہوگیا

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور آئرلینڈ کادوسرا ون ڈے ،حتمی اعلان ہوگیا،گراؤنڈ کی انسپکشن سے پہلے ہی پھرموسلا دھار بارش نے امیدیں خاک میں ملادیں۔ساڑھے آٹھ بجے پاکستانی وقت کے مطابق گراؤنڈ تیارہونے کی اب کوئی امید نہیں اس لئے میچ کو منسوخ کردیاگیا ہے ۔اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کادوسرا ون ڈے،بارش کے باعث تاخیر کاشکار ہوا مگر اس کے بعد اچھی خبر یہ آئی تھی کہ امپائرز 6:20منٹ پر گراؤنڈ کا دوبارہ معائنہ کریں گے اگر سب کچھ ٹھیک محسوس ہوا تو پھر میچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا جبکہ بارش کی وجہ سے اوورز ضائع ہونے کی وجہ سے میچ کو اکتیس اوورز تک محدود کرنے کی توقع تھی۔پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ڈبلن میں بارش جب رک گئی توامپائر زنے میدان کا جائزہ لیا۔بارش رکنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی ڈبلن کے میدان میں پریکٹس کی۔لیکن اس کے بعد پھر بارش شروع ہونے کی وجہ سے میچ ہونے کا اب کوئی امکان نہیں رہا ہے ۔ ،ڈبلن میں کھیلے جانے والے دو میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 255 رنز سے شکست دے دی تھی۔آئرلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ بھی بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تھا اور اسے 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔آئرلینڈ کے خلاف دو میچوں کی سیریز کیبعد پاکستان نے انگلینڈ کے ساتھ پانچ ون ڈے میچ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…