لندن (آئی این پی)انگلش کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ با?لر جیمز اینڈرسن نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا اعتراف کر لیا،فاسٹ با?لر کا کہنا ہے کہ بال ٹیمپرنگ ریورس سوئنگ کیلئے ضروری نہیں ،گیند کو بنانے کے قانونی طریقے بھی موجود ہیں، یہ طریقے پاکستانیوں سے ہی پتہ چلے ہیں، ثقلین مشتاق سے ہمارے بولنگ کنسلٹنٹ ہیں ان سے رابطہ رہتا ہے، پہلی بار ریورس سوئنگ کا طریقہ ظہیر خان نے بتایا تھا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز لنچ تک پاکستان کی پوزیشن کافی بہتر تھی مگر کھانے کے وقفے کے بعد میچ کا نقشہ ہی بدل گیا،اس میچ کے بعد انگلش ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد ہوئے۔ اس بارے میں جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ بال ٹیمپرنگ ریورس سوئنگ کے لئے ضروری نہیں ہے،گیند کو بنانے کے قانونی طریقے بھی موجود ہیں جیمز اینڈرسن نے ریورس سوئنگ سے متعلق اعتراف کیاہے کہ ہمیں یہ طریقے پاکستانیوں سے ہی پتہ چلے ہیں۔ ثقلین ہمارے بولنگ کنسلٹنٹ ہیں،جن سے ہمارا رابطہ رہتا ہے، ماضی میں پاکستانی ٹیم پر الزامات لگے ہیں لیکن کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، ہم نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں ہی ریورس سوئنگ نہیں کی میں اور اسٹورٹ ماضی میں بھی ریورس سوئنگ کرتے رہے ہیں، مجھے پہلی بار ریورس سوئنگ کا طریقہ ظہیر خان نے بتایا تھا۔