لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے آئندہ سال کیلئے کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیدی ، سابق کپتان شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے طویل مشاورت کے بعد قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیدی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو سنٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی دس اور سعید اجمل کو چھ سال بعد سینٹرل کنٹریٹ سے فارغ کیا جائیگا۔انورعلی،حارث سہیل،جنید خان،صہیب مقصود کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کو اے کیٹیگری جبکہ عماد وسیم،محمد عامر،شرجیل خان،سہیل خان کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے جبکہ سمیع اسلم ،شان مسعود،محمد رضوان کی کیٹیگریز میں رد وبدل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا جائیگا۔