اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے کچھ روز قبل ایم آرآئی کرائی تھی۔ایم آرآئی میں ہیئرلائن انجری دکھائی دی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مکمل ارام کا مشورہ دیا ہے۔
شاہدآفریدی دس روز کے بعد دوبارہ پریکٹس کا آغاز کریں گےمگر پی سی بی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے سنٹرل کانٹریکٹ کو حتمی شکل دے دی ، سعید اجمل اور شاہد آفرید ی کو مزید سینٹرل کانٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سیزن کیلئے کھلاڑیوں کو سنٹرل کانٹریکٹ دینے کے لیے حتمی فہرست مکمل کرلی ہے ،آل راؤنڈ شاہد آفریدی کو 10سال اور آف سپنر سعید اجمل کو 6سال بعد سنٹرل کانٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، آل راؤنڈر انور علی ، حارث سہیل اور جنید خان کو بھی سنٹرل کانٹریکٹ میں جگہ نہیں ملے گی۔ذرائع کے مطابق فاسٹ
باؤلر محمد عامر، آل راؤنڈر عمادو سیم اور اوپنر شرجیل خان کو بھی سنٹرل کانٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آفریدی کے بعد پی سی بی سعید اجمل بارے اہم فیصلہ سنا دیا
19
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں