پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

یورپی تماشائیوں کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، اسرائیلی ٹیم تلملا گئی

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسکاٹ لینڈ میں اسکاٹش ٹیم Glasgow Celtics اور اسرائیلی ٹیم Hapoel Beer Sheva کے درمیان ایک فٹ بال میچ کھیلا گیا۔ میچ کا ایک دلچسپ پہلو یہ تھا کہ اس موقع پر میزبان ٹیم کے پرستاروں نے فلسطینی پرچم تھام رکھے تھے۔سیلٹک پارک میں کھیلا گیا یہ میچ UEFA چیمپیئنز لیگ ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے سلسلے میں بین الاقوامی پلے آف گیم تھا۔میچ کے دوران جاری ہونے والی تصاویر میں پورے اسٹیڈیم میں فلسطینی پرچموں کو لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان مناظر نے یقینی طور پر اسرائیلی ٹیم کو “مشتعل” کر دیا جو اپنے حریف کے مقابل یہ میچ 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہار بیٹھی۔اسٹیڈیم کی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود اسکاٹش ٹیم کے پرستاروں نے اسٹیڈیم میں فلسطینی پرچموں کی بہار کا سماں پیدا کر دیا۔واضح رہے کہ Glasgow Celtics کی ٹیم کے پرستار اسرائیلی قبضے کے خلاف بڑے پیمانے پر مسئلہ فلسطین کو سپورٹ کرتے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ٹیم کے پرستاروں کی جانب سے کسی میچ کے دوران فلسطینی پرچموں کو لہرایا گیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…