پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی شاندار کارکردگی، آئرلینڈ کو ناقابل یقین شکست سے

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبلن (نیوز ڈیسک) ڈبلن میں کھیلے جانے والے دو میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 255 رنز سے شکست دے دی ہے۔میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو جیتنے کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا ہے۔جواب میں عمر گل اور عماد وسیم کی تباہ کن بولنگ کے سبب آئرلینڈ کی ساری ٹیم 23.4 اوورز میں 82 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 5.4 اوورز میں پانچ، عمر گل نے پانچ اوورز میں تین جبکہ محمد عامر نے چار اوورز میں ایک اور محمد نواز نے تین اوورز کرا کے ایک وکٹ حاصل کی۔آئرلینڈ کو اننگز کے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر سٹرلنگ کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جنھیں عامر نے بولڈ کیا۔اس کے بعد 22 کے مجموعی سکور پر عمر گل نے پورٹرفیلڈ 13 رنز پر بولڈ کر دیا۔عمر گل نے اپنی دوسری وکٹ جوائس کو آؤٹ کر کے حاصل کی جو 9 رنز بنا سکے جبکہ اننگز کے 10ویں ہی اوور میں عمر گل نے اپنی تیسری وکٹ اوبرائن کو آؤٹ کر کے حاصل کی جو صرف 4 رنز ہی بنا سکے۔گل عمر کی تباہ کن بولنگ کے بعد عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کر کے آئرش بیٹنگ لائن کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ پاکستان نے مقررہ 47 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 17 رنز بنائے۔شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 152 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔مہمان ٹیم کی جانب سے شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 152 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔محمد حفیظ اور شرجیل خان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 90 رنز کی شراکت قائم کی۔پاکستان کے آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں اظہر علی نے ایک، محمد حفیظ نے 37، بابر اعظم نے 29، شرجیل نے 152 اور سرفراز احمد نے صرف دو رنز بنائے۔ڈبلن میں کھیلے جانے والے میچ میں آئرش کپتان ولیم پوٹرفیلڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…