ڈبلن (مانیٹر نگ ڈیسک ) پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ڈبلن میں کھیلا جانا تھا جو بارش ہو نے کے با عث میچ تاخیر کا شکار ہو گیا تھا ۔ انتظامیہ نے مزید کو شش کر کے پانی کو خشک کر لیا گیا اب پا کستان اور آئر لینڈ کو پہلا ون ڈے 47 اوور کا کھیلا جا ئے گا آئر لینڈ نے پا کستان کیخلاف ٹا س جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے ٹیسٹ سیریز میں ٹیم مصباح کا امتحان ہوا ختم ، اب باری ہے اظہر الیون کی گرین شرٹس انگلینڈ کیخلاف بڑی ون ڈے سیریز سے قبل آج آئرلینڈ کی چھوٹی لیکن سخت ٹیم کیخلاف دو ایک روزہ میچز کی سیریز میں ان ایکشن ہو گی ۔ دونوں ٹیمیں ڈبلن کے مالا ہائیڈ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی ۔ پاکستان اور آئر لینڈ میں اس سے قبل چھ ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے چار مرتبہ پاکستان جبکہ ایک مرتبہ آئر لینڈ کامیاب ٹھہرا ۔ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا ۔ قومی ٹیم آئرلینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس کیلئے پر امید ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں کیمطابق کل ڈبلن میں بوندا باندی کا امکان ہے ۔