پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے ایک اور بڑا اعزاز نام کر لیا، وزیر اعظم کی مبارکباد

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ پاکستان نے ورلڈ ٹیم جونیئراسکواش چمپیئن شپ 2016 کے فائنل میں دفاعی چمپیئن مصر کو 1۔2 سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ورلڈ ٹیم جونیئراسکواش چمپیئن شپ 7 اگست سے 16 اگست تک پولینڈ کے شہر بیلسکوبیالا میں منعقد ہوا۔وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ٹیم کی کامیابی پر انھیں مبارک دی اور کہا کہ ‘پاکستان کی پوری ٹیم، پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) اور پوری قوم کو ایک بڑی فتح پر دلی مبارک ہو’۔
انہوں نے پی ایس ایف کے صدر ائروائس مارشل سید ریاض الحسن نواب، اسکواش کے عظیم کھلاڑیوں کی سرپرستی اور کھلاڑیوں کی بھرپور محنت کی تعریف کی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ‘انشااللہ قوم کی دعاؤں کی بدولت پاکستان اسکواش اپنا مقام دوبارہ پالے گا’۔تفصیلات کے مطابق اسرار احمد نے ابتدا میں ہی پاکستان کو برتری دلادی اور مصر کے سعدیلدین ابوویش کو پہلے میچ میں 0۔3 سے شکست دی۔مصر کے یوسف عبداللہ ابراہیم نے پاکستان کے ایاز احسن کو 13/11، 11/13،11/15 اور11/16 سے زیر کرکے مقابلے کو 1۔1 سے برابر کردیا۔فیصلہ کن میچ میں عباس شوکت نے مصر کے موران طارق عبدالحامد کو 0۔3 سے شکست دے کر ٹائٹل پاکستان کے نام کردیا۔پاکستان کا ورلڈ ٹیم جونیئراسکواش چمپیئن شپ میں یہ پانچواں ٹائٹل ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…