جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

کر کٹ شائقین کے خو شخبری اس بار پی ایس ایل کا فا ئنل کہا ں ہو گا ؟ جان کر پر کو ئی خوشی سے جھوم اُٹھے گا

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی )پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آنا چاہتی ہیں، امیدہے کہ اس بار پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہوگا،عمراکمل نے ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے، جلد احمد شہزاد کو بھی بلاؤں گا، حنیف محمد کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، حنیف محمدنے کبھی ہارنہیں مانی،ویسٹ انڈیز کیخلاف 16گھنٹے وکٹ پر رہنا حنیف محمد کی ثابت قدمی کا ثبوت ہے، حنیف محمد نے پاکستان کے لیے تاریخی اننگز کھیلیں ،نوجوانوں کھلاڑیوں کوان سے سیکھناچاہیے، نیشنل اسٹیڈیم کانام حنیف محمدسے منسوب کرنے پرغورکررہے ہیں، دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کاماحول بہت اچھا رہا۔وہ بد ھ کو مرحوم حنیف محمد کے اہلخانہ سے ا ظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ بیماری کی وجہ سے حنیف محمد کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوسکا، حنیف محمد پاکستان کے ہیرو تھے،حنیف محمد کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
حنیف محمدنے کبھی ہارنہیں مانی،ویسٹ انڈیز کیخلاف 16گھنٹے وکٹ پر رہنا حنیف محمد کی ثابت قدمی کا ثبوت ہے، حنیف محمد نے پاکستان کے لیے تاریخی اننگز کھیلیں ،نوجوانوں کھلاڑیوں کوان سے سیکھناچاہیے، حنیف محمد نے جو پاکستان کی خدمت کی اس کا کوئی جواب نہیں ، حنیف محمد کو یاد رکھنے کیلئے کسی یادگار کی صورت میں کوئی نہ کوئی طریقہ اپنائیں گے، حنیف محمد کی یادیں ان کی وفات کے بعد بھی قائم و دائم رہے گی،نیشنل اسٹیڈیم کانام حنیف محمدسے منسوب کرنے پرغورکررہے ہیں۔چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کاماحول بہت اچھاہے،جس کے باعث میچ پربہترین اثرپڑتاہے، جہاں گیا ہوں ہماری ٹیم کے اخلاق کی سب نے تعریف کی، انہوں نے کہا کہ اگریونس خان کامیاب نہ ہوتے تو شاید ہم یہ ٹیسٹ بھی ہارجاتے ، یونس خان نے اہم اننگز کھیلیں، اور آخری ٹیسٹ میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا ،اگریونس خان کامیاب نہ ہوتے تو شاید ہم یہ ٹیسٹ بھی ہارجاتے ۔انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آنا چاہتی ہیں، امیدہے کہ اس بار پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہوگا۔شہریار خان نے کہا کہ عمراکمل نے ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے، عمر اکمل کو بلایا تھا، احمد شہزاد کو بھی بلاوءں گا ،انہوں نے کہا کہ محمدحفیظ سینئرکھلاڑی ہیں،نمبر4،3پرکھلانے کیلئے سلیکٹرزنے سلیکٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…