ریو ڈی جنیرو(آئی این پی) جیمیکین اسپرنٹر یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لیجنڈ اورسابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے بہت بڑے مداح ہیں اوران کا بالنگ اسٹائل انہیں بہت محظوظ کرتا تھا۔ مسلسل 3 اولمپکس مقابوں میں گولڈ میڈل حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرنے والے 29 سالہ جیمیکین اسپرنٹر یوسین بولٹ کی کرکٹ سے محبت سے تو سب ہی واقف ہیں۔ یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب 6 سال کی عمرمیں کرکٹ دیکھنا شروع کی تھی تب پاکستانی ٹیم اورپاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بالروقاریونس کے وہ بہت بڑے مداح تھے، ان کا بہترین بالنگ اندازاورایکشن انہیں خوب محظوظ کرتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی پلیئرسچن ٹنڈولکراورکرس گیل کے بھی مداح تھے۔یوسین بولٹ کوکرکٹ سے خاصا لگا ہے اوروہ اس حوالے سے بھی خبروں کی زینت بنے ہیں جہاں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے مایہ نازبلے باز کرس گیل کو نمائشی میچ کے دوران بال کرائی تھی جب کہ بھارتی پلئیر یووراج سنگھ کو بھی چھکا لگایا تھا۔واضح رہے کہ جیمیکین اسپرنٹریوسین بولٹ نے لگاتارتین باراولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جب کہ انھوں نے ریواولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کردیا تھا۔