جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

دو انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں نے دورہ پاکستان کی خواہش کردی،چیئرمین پی سی بی نے بڑی خبر سنادی

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آنا چاہتی ہیں، امیدہے کہ اس بار پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہوگا،عمراکمل نے ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے، جلد احمد شہزاد کو بھی بلاؤں گا، حنیف محمد کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، حنیف محمدنے کبھی ہارنہیں مانی،ویسٹ انڈیز کیخلاف 16گھنٹے وکٹ پر رہنا حنیف محمد کی ثابت قدمی کا ثبوت ہے، حنیف محمد نے پاکستان کے لیے تاریخی اننگز کھیلیں ،نوجوانوں کھلاڑیوں کوان سے سیکھناچاہیے، نیشنل اسٹیڈیم کانام حنیف محمدسے منسوب کرنے پرغورکررہے ہیں، دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کاماحول بہت اچھا رہا۔وہ بد ھ کو مرحوم حنیف محمد کے اہلخانہ سے ا ظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ بیماری کی وجہ سے حنیف محمد کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوسکا، حنیف محمد پاکستان کے ہیرو تھے،حنیف محمد کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، حنیف محمدنے کبھی ہارنہیں مانی،ویسٹ انڈیز کیخلاف 16گھنٹے وکٹ پر رہنا حنیف محمد کی ثابت قدمی کا ثبوت ہے، حنیف محمد نے پاکستان کے لیے تاریخی اننگز کھیلیں ،نوجوانوں کھلاڑیوں کوان سے سیکھناچاہیے، حنیف محمد نے جو پاکستان کی خدمت کی اس کا کوئی جواب نہیں ، حنیف محمد کو یاد رکھنے کیلئے کسی یادگار کی صورت میں کوئی نہ کوئی طریقہ اپنائیں گے، حنیف محمد کی یادیں ان کی وفات کے بعد بھی قائم و دائم رہے گی،نیشنل اسٹیڈیم کانام حنیف محمدسے منسوب کرنے پرغورکررہے ہیں۔چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کاماحول بہت اچھاہے،جس کے باعث میچ پربہترین اثرپڑتاہے، جہاں گیا ہوں ہماری ٹیم کے اخلاق کی سب نے تعریف کی، انہوں نے کہا کہ اگریونس خان کامیاب نہ ہوتے تو شاید ہم یہ ٹیسٹ بھی ہارجاتے ، یونس خان نے اہم اننگز کھیلیں، اور آخری ٹیسٹ میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا ،اگریونس خان کامیاب نہ ہوتے تو شاید ہم یہ ٹیسٹ بھی ہارجاتے ۔انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آنا چاہتی ہیں، امیدہے کہ اس بار پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہوگا۔شہریار خان نے کہا کہ عمراکمل نے ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے، عمر اکمل کو بلایا تھا، احمد شہزاد کو بھی بلاوءں گا ،انہوں نے کہا کہ محمدحفیظ سینئرکھلاڑی ہیں،نمبر4،3پرکھلانے کیلئے سلیکٹرزنے سلیکٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…