لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی بائیو مکینکس لیب نے تجرباتی طور پر بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ شروع کر دیئے ، لیب میں کینیا کے بولر کا ٹیسٹ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیو مکینک لیب لاہور کی مقامی یونیورسٹی میں قائم کی ہے جہاں یونیورسٹی کے ماہرین کی نگرانی میں تجرباتی طور پر ٹیسٹ شروع ہو گئے ،سب سے پہلے کینیا کے اسپنر جیمز این گوشے کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔جیمز اپنے3 ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ان دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری کیمپ میں شریک ہیں ، گزشتہ سال جولائی میں آئی سی سی نے ان کے مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی لگا دی تھی،کینیاکا بولر اپنے تجرباتی ٹیسٹ سے مطمئن ہے،ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس کا بھرپور فائدہ ہو گا۔