لاہور(این این آئی)پاکستان اورآئرلینڈکی ٹیموں کے مابین2007ء سے 15مارچ 2015ء تک 6ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے4میچ جیتے،آئرلینڈنے ایک میچ جیتااورایک میچ برابررہا۔پاکستان کی کامیابی کاتناسب75فیصداورآئرلینڈکی کامیابی کاتناسب25فیصدہے۔پاکستان اورآئرلینڈکی ٹیموں کے مابین پہلاون ڈے انٹرنیشل میچ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں17مارچ2007ء کوکنسٹن میں کھیلاگیااورپہلے میچ میں آئرلینڈنے پاکستان کو3وکٹوں سے شکست دیکراپ سیٹ کیاتھا۔جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین آخری ون ڈے میچ 15مارچ2015ء کوایڈیلیڈمیں کھیلاگیاجوپاکستان نے7وکٹوں سے جیتا۔پاکستان اورآئرلینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میں پاکستان اورآئرلینڈکے2،2کھلاڑیوں نے کپتانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ پاکستان کے انضمام الحق نے 2007ء میں آئرلینڈکے خلاف ایک میچ میں کپتانی کی اورشکست کاسامناکرناپڑاانضمام الحق کاآئرلینڈکے خلاف کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔مصباح الحق نے5میچوں میں کپتانی کی4میچ جیتے اورایک میچ برابررہامصباح الحق کاآئرلینڈکے خلاف کامیابی کاتناسب 90فیصدہے۔جبکہ آئرلینڈکی جانب سے ٹرینٹ جانسٹن نے2007ء میں پاکستان کے خلاف ایک میچ میں کپتانی کی اورمیچ جیتاپاکستان کے خلاف انکی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔ولیم پورٹرفیلڈنے2011ء سے2015ء تک5میچوں میں کپتانی کی جن میں سے 4میچ ہارے اورایک میچ برابررہاولیم پورٹرفیلڈکاپاکستان کے خلاف کامیابی کاتناسب10فیصدہے۔