لاہور( آن لائن ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے 104سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ جارج لوہمین کا کم ترین ٹیسٹ میچز میں 100ٹیسٹ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑنے میں تو ناکام رہے تاہم انہوں نے 16میچز کے بعد 95وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کے چارلی ٹرنر اور برطانیہ کے سڈ بارنز کا 94وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ ڈالا، چارلی ٹرنر نے 1895ء اور سڈ ہارنز نے 1912ء میں اپنے 16ٹیسٹ مکمل ہونے پر 16,16وکٹیں حاصل کررکھی ہیں یاسر شاہ کے پاس اب بھی تیز ترین 100وکٹیں حاصل کرنے کا ملکی ریکارڈ حاصل کرنے کا موقع ہے لیگ اسپنر ویسٹ انڈیز کیخلاف دو میچوں میں یہ ہدف حاصل کرکے ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔