پاکستان ٹیسٹ کر کٹ میں سب کو پیچھے چھو ڑ گیا اب کس نمبر پر راج کرے گا؟ جا ن کر آپ بھی خو ش ہو جا ئیں گے

17  اگست‬‮  2016

کولمبو( آن لائن ) سری لنکا نے رنگنا ہیراتھ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر کے عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم کے خلاف وائٹ مکمل کر لیا۔کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن سری لنکا نے 312 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اننگ شروع کی تو دھننجیا ڈی سلوا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 347 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ڈی سلوا نے ناقابل شکست 65 رنز کی اننگ کھیلی اور سری لنکا نے آسٹریلیا کو میچ کے آخری دن فتح کیلئے 324 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین اوپنرز خصوصا ڈیوڈ وارنر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 77 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس سے محسوس ہونے لگا کہ شاید آسٹریلیا ناممکن کو ممکن کرتے ہوئے ہدف تک رسائی حاصل کر لے گی۔
لیکن 100 رنز کے مجموعے پر آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ کے پویلین لوٹنے کے ساتھ ہی عالمی نمبر ایک ٹیم کی وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو تھم نہ سکا۔پہلی اننگ میں چھ وکٹیں لینے والے رنگنا ہیراتھ دوسری اننگ میں بھی آسٹریلین بلے بازوں کیلئے ڈراؤنا خواب بنے رہے اور دوسری اننگ میں سات وکٹیں لے کر آسٹریلین ٹیم کی بساط 160 رنز پر لپیٹ دی۔آسٹریلین بلے بازوں کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔سری لنکا نے میچ میں 163 رنز کے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے خلاف پہلی مرتبہ 3۔0 سے وائٹ واش کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔
رنگنا ہیراتھ نے دوسری اننگز میں سات وکٹوں سمیت میچ میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کی اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستان کی ٹیم ٹیسٹ درجہ بندی میں عالمی نمبر ایک کے منصب پر فائز ہو گئی ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم عالمی نمبر دو ہو گئی۔آسٹریلیا کی ٹیم کلین سوئپ کے بعد دو درجہ تنزلی کا شکار ہو کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔اگر ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہندوستان کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے یا میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی تو پاکستان کی ٹیم عالمی نمبر ایک بن جائے گی جبکہ ہندوستان فتح کی صورت میں ہی عالمی نمبر ایک رہ سکتا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…