ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کو ایسے دو کھلاڑی کبھی نہیں مل سکتے, جاوید میانداد نے نام بتا کر سب کو حیران کر دیا

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کو مصباح الحق اور یونس خان کا متبادل نہ ہونے کی فکر ستانے لگی،سابق کپتان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں سیریز برابر کرنا بھی بڑا کارنامہ ہے، اس مہم جوئی میں دونوں سینئرز کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کو ان دونوں سینئر کھلاڑیوں کا متبادل ملنا مشکل ہے۔
مصباح اور یونس کی ملکی کرکٹ کیلئے بڑی خدمات ہیں،انھیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود ہی کرنا ہے تاہم ان کی جگہ لینے والے کرکٹرز نظر نہیں آرہے،سلیکٹرز اور بورڈ کیلیے متبادل تلاش کرنا آسان کام نہیں ہوگا، ابھی دونوں سینئرز کی پاکستان کرکٹ کو ضرورت ہے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ اسد شفیق اور اظہر علی کی کارکردگی بھی سراہے جانے کے لائق ہے، محمد عامر کا کھیل توقعات کے مطابق نہیں رہا لیکن یاسر شاہ اور سہیل خان نے ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…