جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب آئے گا مزہ میچ دیکھنے کا پا کستان انگلینڈ’’ ون ڈے‘‘ سیر یز خطرناک کھلا ڑیو ں کی واپسی

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے 15 رکنی مضبوط ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 24 اگست سے ہورہا ہے جب کہ انگلش سلیکشن کمیٹی نے 15 رکنی مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے این مورگن اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ اسکواڈ میں الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، معین علی، جونی بیرسٹو، جوزبٹلر، لیام ڈاوٴسن، کرس جورڈن، عادل رشید ،جوئے روٹ، جیسن رائے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے والی قومی ٹیم کے بعض کھلاڑی وطن واپس آئینگے جب کہ پاکستان میں موجود ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی لندن روانہ ہوں گے۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نمائشی میچ کھیلنے لندن سے ناروے جائیں گے جب کہ یونس خان اور اسد شفیق انگلینڈ میں چند روز قیام کریں گے جب کہ راحت علی، ذوالفقاربابر، سہیل خان اورعمران خان پاکستان آئیں گے۔دوسری جانب قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے جس میں طویل وقفے کے بعد فاسٹ بولر عمر گل کو شامل کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ان میں کپتان اظہرعلی، شرجیل خان، محمد حفیظ، سمیع اسلم، بابراعظم، شعیب ملک، سرفرازاحمد ، محمد رضوان ، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، یاسر شاہ اور محمد نواز شامل ہیں جب کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور عمر اکمل بدستور سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور، انورعلی، اسد شفیق، صہیب مقصود، ظفرگوھراورمحمد عرفان کو بھی ڈراپ کیا گیا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…