پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کیساتھ ون ڈے سیریز،انگلینڈ نے 15 رکنی مضبوط ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا

datetime 16  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے 15 رکنی مضبوط ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 24 اگست سے ہوگا ٗ انگلش سلیکشن کمیٹی نے 15 رکنی مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے این مورگن اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے ٗ اسکواڈ میں الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، معین علی، جونی بیرسٹو، جوزبٹلر، لیام ڈاؤسن، کرس جورڈن، عادل رشید ،جوئے روٹ، جیسن رائے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے والی قومی ٹیم کے بعض کھلاڑی وطن واپس آئیں گے ٗپاکستان میں موجود ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی لندن روانہ ہوں گے۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نمائشی میچ کھیلنے لندن سے ناروے جائیں گے ٗ یونس خان اور اسد شفیق انگلینڈ میں چند روز قیام کریں گے ٗ راحت علی، ذوالفقاربابر، سہیل خان اورعمران خان پاکستان آئیں گے۔دوسری جانب قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے جس میں طویل وقفے کے بعد فاسٹ بولر عمر گل کو شامل کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ان میں کپتان اظہرعلی، شرجیل خان، محمد حفیظ، سمیع اسلم، بابراعظم، شعیب ملک، سرفرازاحمد ، محمد رضوان ، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، یاسر شاہ اور محمد نواز شامل ہیں ٗ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور عمر اکمل بدستور سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور، انورعلی، اسد شفیق، صہیب مقصود، ظفرگوھراورمحمد عرفان کو بھی ڈراپ کیا گیا۔واضح ہے کہ انگلینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان دو ون ڈے میچ 18 اور20 اگست کو کھیلے جائیں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…