پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

چوتھے کرکٹ ٹیسٹ کے آفٹرشاکس، ایک اور اہم کھلاڑی پر جرمانہ

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں ایلکس ہیلز کے آؤٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے سوالات اٹھانے پر انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔اوول میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے اور آخری ٹیسٹ میچ میں محمد عامر کی گیند پر یاسر شاہ نے ایلکس ہیلز کا عمدہ کیچ لیا تاہم ہیلز نے اس پر شکوک کا اظہار کیا جس پر تیسرے امپائر سے مدد طلب کی گئی۔ہیلز کے مطابق یاسر شاہ کے کیچ کرنے سے قبل گیند زمین سے ٹکرا چکی تھی لیکن مناسب ری پلے دستیاب نہ ہونے کے سبب امپائر نے ہیلز کو آؤٹ قرار دیا۔ہیلز نے پویلین واپسی پر تھرڈ امپائر کے کمرے کا رخ کیا اور ان سے اس فیصلے پر استفسار کیا اور آئی سی سی کے مطابق کمرے سے باہر جاتے ہوئے انہوں نے غلط الفاظ کا استعمال کیا اور اس حرکت پر ان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔برطانوی اخبار ڈیلی مِرر کے نمائندے ڈین ولسن نے ٹوئٹ کی تھی کہ یہ آؤٹ ہے ٗ ری پلے سے واضح نہیں تھا لیکن امپائر نے اسے آؤٹ قرار دیا تاہم جمعرات کو کھیل ختم ہونے کے بعد براڈ نے ٹوئٹر کے ذریعے اس کے جواب میں کہا کہ ری پلے واضح نہیں تھا، کیا آپ اس بات پر یقین کر سکتے ہیں؟۔اوول ٹیسٹ کے میچ ریفری رچر رچرڈسن نے براڈ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔30 سالہ براڈ آئی سی سی کے ضابطہ اخلق کو توڑنے کے مرتکب قرار پائے جہاں انہوں نے عوامی سطح پر ایک انٹرنیشنل میچ میں کیے گئے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…