اوول( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے کچھ سینئر حکام کی بروقت مداخلت کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم ممکنہ شرمندگی سے بچ گئی، رپورٹس تھیں کہ فلاحی کاموں کی آڑ میں کچھ شرپسند عناصر پاکستانی کرکٹرز کو اپنے جال میں پھنساکر ان کے خلاف سٹنگ آپریشن کروا سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ سٹنگ آپریشن کی اطلاعات مانچسٹر ٹیسٹ کے دوران سامنے آئیں۔پی سی بی حکام کے علم میں آیا کہ پابندی کے باوجود کچھ کھلاڑی اپنے کمروں سے غائب ہوجاتے تھے اور کچھ کھلاڑی تو فون کا جواب بھی نہیں دیتے تھے مگر ان کھلاڑیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔منیجر انتخاب عالم نے کھلاڑیوں کو تین عشائیوں میں شرکت کی اجازت دی اور کچھ کھلاڑیوں نے اپنی شرکت کا معاوضہ بھی وصول کیا۔ مانچسٹر کے ایسے ہی ایک ڈنر میں ایک ایسا شخص بھی شریک تھا جس کے ماضی میں بوکیز سے رابطے رہے ہیں اور جو مسلسل برطانوی حکام کی نگرانی میں ہے