لاہور( این این آئی)قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی سمیع اسلم نے کہا ہے کہ اگر مجھے ٹیم کی قیادت ملتی ہے تو میں تو ضرور کروں گا لیکن ابھی تو مجھے ٹیم میں جگہ ملتی ہے یا نہیںیہ زیادہ اہم بات ہے۔ایک انٹرویو میں سمیع اسلم کا کہناتھا کہ میری توجہ بہت لمبے لمبے اہداف پر نہیں ہوتی، میری زندگی میں کامیابی کی اصل وجہ یہ ہے کہ میں ہمیشہ حال میں رہتا ہوں۔ مستقبل کے بارے میں نہ زیادہ فکر کرتا ہوں نہ ہی ماضی پر فخر کرتا ہوں، آپ نے ماضی میں کیا کیا، اس کا ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا،آپ مستقبل میں کیا کرسکتے ہیں یہ سوچنے کی بات ہے۔سمیع اسلم نے کہا کہ اگر ٹیم کی قیادت ملتی ہے تو میں ضرور نبھاؤں گا لیکن فی الوقت مجھے ٹیم میں جگہ ملتی ہے یا نہیں یہ زیادہ اہم بات ہے ۔