پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

تاریخ ساز فتح،کرکٹ ٹیم نے قوم کو یوم آزادی کا تحفہ دیدیا‎

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی) پاکستان نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست دے کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دیدیا ۔قومی ٹیم نے چوتھا ٹیسٹ جیتنے کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کی سیریز بھی 2-2 سے برابر کر دی۔ پاکستان نے 40 رنز کا معمولی ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔اظہر علی نے چھکا مار کر میچ جیتا۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 30اور سمیع اسلم 12رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی برسٹو 81، جوئے روٹ 39 اور معین علی 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ وہاب ریاض نے 2 ، افتخار احمد اور سہیل خان نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان کے یونس خان کو میچ میں ڈبل سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ، مصباح الحق اور کرس ووکس کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوول کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنے تیسرے دن کا سکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 128 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب گرے بیلنس 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، انگلینڈ کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی معین علی تھے جو 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لئے 40 رنز کا ہدف دیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں جونی برسٹو 81، جوئے روٹ 39 اور معین علی 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ وہاب ریاض نے 2 ، افتخار احمد اور سہیل خان نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان نے 40 رنز کا معمولی ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 30اور سمیع اسلم 12رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کے یونس خان کو میچ میں ڈبل سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ ،مصباح الحق اور کرس ووکس کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دئیے گئے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…