اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یونس خان چھاگئے،سٹیڈیم گونج اُٹھا،ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب، تفصیلات کے مطابق یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف 281گیندوں پر چار چھکوں اور 29چوکوں کی مدد سے اپنے 200رنز مکمل کرلئے ہیں، ڈبل سنچری کی تکمیل پر سٹیڈیم گونج اُٹھا۔پاکستانی ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں گریم سمتھ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، سمتھ نے 9265 رنز بنا رکھے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔ یونس خان انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں سمتھ کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 28 رنز درکار تھے، انہوں نے اننگز کے ابتدائی 28 رنز جوڑ کر سمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا اور اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے تیرہویں بلے باز بن گئے ہیں۔ یونس نے 108 میچز کی 193 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔