پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

میں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس کیوں لیا ؟ میسی کا ایسا بیان جس نے سب آنکھوں کو نم کر دیا

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس(این این آئی)ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیاجس کے بعد انھیں فیفا ورلڈ کپ 2018 کوالیفائرز کیلئے ارجنٹائن کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا29 سالہ شہرت یافتہ فٹبالر نے کوپا امریکا کپ 2016 کے فائنل میں چلی کے خلاف ارجنٹینا کی شکست پر بین الاقوامی فٹ بال سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا۔ میسی نے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے ملک کی محبت اور ٹیم میں رہ کر مدد کرنے کے لیے فٹبال کی دنیا میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیونل میسی رواں برس ستمبر کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائرز 2016 میں یورو گوائے اور وینزویلا کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔میسی نے کوپا امریکا کپ 2016 کے فائنل میں چلی کے خلاف پینالٹی ضائع کرنے کے بعد فٹبال کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔واضح رہے کہ چلی نے ارجنٹینا کو ہرا مسلسل دوسری بار کوپا امریکا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، فائنل میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ پر چلی نے 0۔4 سے فتح اپنے نام کی۔5 مرتبہ فیفا کابیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے میسی کے مطابق کوپا امریکا کپ کے فائنل میچ کی رات میرے ذہن میں کئی خیالات آرہے تھے جس کے بعد میں نے سنجیدگی سے فٹبال سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تاہم میں اپنے وطن محبت کرتا ہوں اور میری محبت میرے وطن اور شرٹ کے لیے بہت عظیم ہے ٗلیونل میسی نے ارجنٹینا کو 2008 بیجنگ اولمپکس میں طلائی تمغہ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم 2014 کے ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کو جرمنی کے ہاتھوں 0۔1 سے شکست ہوئی تھی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…