اوول (نیوز ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر 340رنز بنائے ہیں۔یونس خان نے اپنے کیریئر کی 32ویں سنچری مکمل کر کے کھیل رہے ہیں۔آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو دو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔مصباح الحق پندرہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو کرس ووکس نے آؤٹ کیا۔ کرس ووکس رواں سیریز میں 25 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔اسد شفیق شاندار سنچری مکمل کر کے ایک زور دار شاٹ کھیلتے ہوئے سٹیوبراڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔اسد شفیق اور یونس خان کی شراکت میں 150 رنز کا اضافہ ہوا۔پاکستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، اظہر علی، یاسر شاہ اور اسد شفیق شامل ہیں۔پاکستان اس وقت 12 رنز کی لیڈ کے ساتھ کھیل رہا ہے اور اس کے چار کھلاڑی ابھی باقی ہے۔