لندن (نیوز ڈیسک)کرکٹ کی دنیا کا مشہور محاورہ” کیچز وِن میچز” کسی بھی میچ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اوول کے میدان میں بھی کئی اہم کیچ چھوڑے گئے۔ 34 رنز پر کھیلتے انگلش کپتان الیسٹر کْک کا فرسٹ سلِپ میں ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے افتخار احمد نے کیچ چھوڑ ا ، 9 رنز پر معین علی کا کیچ نائب کپتان اظہر علی چھوٹا۔ اسی بلے باز کو دوسرا موقع بھی اظہر علی نے سلی پوزیشن پر دیا۔ اگرچہ یہ مشکل کیچ تھا لیکن اسے تھام کر وہ اپنا داغ ضرور دھو سکتے تھے۔ ڈراپ کیچز کی داستان نئے فیلڈنگ کوچ سٹیو رِکسن کی تقرری پر بھی سوالیہ نشان بننے لگی ہے۔میزبان ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز نے یاسر شاہ کا، جیمز اینڈرسن نے اسد شفیق جب کہ سٹیفن فِن نے اظہر علی کا کیچ چھوڑا۔