اسد شفیق کی نصف سنچری، پاکستان کے 197 رنز مکمل

12  اگست‬‮  2016

اوول (نیوز ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن چائے کے وقفے پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 79 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے نو چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے۔اس وقت کریز پر اسد شفیق 99 رنز کے ساتھ جبکہ یونس خان 58 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔مہمان ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور اسد شفیق نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 75 رنز بنائے۔اسد شفیق نے معین علی کو 38 ویں اوور میں چھکا مارا جو پاکستان کی اننگز کا پہلا چھکا تھا۔اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور یاسر شاہ نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 49 رنز بنائے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…