لاہور (نیوز ڈیسک) پشاور زلمی کے آل راؤنڈر حسن علی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے۔ اس خبر کے آتے ہی ان کے آبائی شہر گوجرانوالہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سلیکٹرز نے پشاور زلمی کے آل راؤنڈر کو پندرہ رکنی ون ڈے سکواڈ میں شامل کرلیا جس کے بعد بائیس سالہ کرکٹر کے آبائی شہر گوجرانوالہ میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ‘جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔