ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے سٹیڈیم میں اترنے والے 3 پاکستانی بھائی وہ کون ہیں ؟ جانئے

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) لیجنڈ لٹل ماسٹر حنیف محمد کا کیریئر ریکارڈ سے بھرا ہے مگر ان کے سترہ سالہ کریئر میں کچھ تنازعات بھی آئے۔ بھائی صادق محمد کے لیے انھیں اپنا کیریئر قربان کرنا پڑا۔چوبیس اکتوبر انیس سو انہتر انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی اور واحد مرتبہ تین بھائی میدان میں اترے۔ حنیف محمد، صادق محمد اور مشتاق محمد۔ حنیف محمد اور صادق محمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو پچپن اور پچہتر رنز کا آغاز فراہم کیا۔ چار روزہ ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا۔ میچ کے بعد حنیف محمد کو بورڈ کی جانب سے پیغام ملا۔ رپورٹ کے مطابق بورڈ نے حنیف محمد کو پیغام پہنچایا کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں یا پھر صادق محمد کو نہیں کھلائیں گے۔ حنیف محمد نے مشورے کے بعد اپنے بھائی کے لیے اپنا کریئر قربان کردیا اور ریٹائر ہوگئے۔حنیف محمد نے انیس سو انہتر تک تین ہزار نو سو پندرہ رنز بنالیے تھے مگر بورڈ نے انھیں چار ہزار رنز مکمل کرنے کا بھی موقع نہیں دیا، اگر حنیف محمد چار ہزار رنز بنالیتے تو اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہوتے۔ پاکستان کی پہلی سنچری اور نصف سنچری بنانے کا اعزاز بھی حنیف محمد کے پاس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…