ایجسٹن(نیوزڈیسک)تیسرا ٹیسٹ،مصباح الحق کاجال،انگلینڈ پھنس گیا،پانچواں کھلاڑی بھی آؤٹ، برتری صرف 181رنز،مصباح الحق کاجارحانہ انداز،بیٹسمین کو فیلڈرز میں گھیر لیا، تیسرے روز انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف دوسری اننگز بغیر کسی وکٹ کے 120 رنز سے شروع کی۔ کپتان ایلسٹر کک 66رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ایلکس ہیلز کی اننگز کا خاتمہ 54 کے سکور پر ہوا۔ ان کا کیچ محمد عامر کی گیند پر یونس خان نے پکڑا۔ جو روٹ کا 25 کے انفرادی سکور پر محمد حفیظ نے کیچ ڈراپ کیا۔ جوروٹ نے یاسر شاہ کو چوکا لگا کر اپنی ففٹی اور انگلینڈ کے دو سو رنز مکمل کیے۔ انگلینڈ کی تیسری وکٹ 221 رنز پر گری۔ باسٹھ رنز پر کھیلتے جو رْوٹ کو یاسر شاہ نے کیچ آؤٹ کر دیا۔ جیمزوائنس کو محمدعامر نے 42رنز پر پویلین واپس لوٹادیا جبکہ گیری بیلنس یاسر شاہ کا 28رنز بناکر نشانہ بنے۔