اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن سے قبل اسے کمپنی کا درجہ دینے کیلئے اپناتمام قانونی عمل مکمل کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن سے قبل پی ایس ایل کو کمپنی کا درجہ دینے کیلئے معاملے کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں لیکر گئے تھے تاہم بعض آئینی و قانونی پیچیدگیوں کے باعث سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے پی ایس ایل کی رجسٹریشن کا عمل مکمل نہیں ہو سکا تھا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے اعلی حکام نے اپنے قانونی ٹیم کیساتھ ملکر تمام عمل کو مکمل کر لیا ہے جس کے بعد پی ایس ایل کو کمپنی کا درجہ دینے کیلئے رواں ماہ اسکی سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے رجسٹریشن کروائی جائے گی ۔ اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کو کو منافع بخش بنانے اور پرائیویٹ سیکٹر سے سرمایہ کاری لانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں تاکہ کوارپوریٹ سیکٹر کو بھی آن بورڈ کیا جا سکے جبکہ پی ایس ایل کو کمپنی کا درجہ ملنے کے بعد کمپنی کے ڈائریکٹرز کی اکثریت پرائیوٹ سیکٹر سے ہی ہو گی اور اس حوالے سے معاملے کو حتمی شکل دے دیئے گئے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں