محمد عامر نے گوروں کو اصلیت دکھانی شروع کر دی

22  جولائی  2016

مانچسٹر (مانیٹر نگ ڈیسک )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے کرکٹ میچ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز جاری ہے۔مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے اب سے کچھ دیر قبل تک ایک وکٹ کے نقصان پر 67 رنز بنائے ہیں۔اس وقت الیسٹر کک کے ساتھ روٹ کریز پر موجود ہیں۔ روٹ نے چوکا لگا کر ٹیم کے سکور کو 52 رنز پر پہنچا دیا۔پاکستان نے 13 اوورز بعد ہی فاسٹ بولنگ کے ساتھ سپن بولر یاسر کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور الیسٹر کک اور ایلکس ہیلز نے اننگز شروع کی۔عامر کی ایک خوبصورت گیند پر ہیلز بولڈ ہو گئےمحمد عامر کی گیند پر ایلکس ہیلز کا کیچ اسد شفیق نے چھوڑ دیا اور اس کے فوری بعد عامر کی اندر آتی ایک گیند کو ایلکس ہیلز بالکل سمجھ نہیں سکے اور بولڈ ہو گئے۔
ٹاس جیتنے کے بعد الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ ’پچ پر تھوڑی بہت گھاس ہے لیکن زیادہ نہیں۔گراؤنڈز مین نے ایک اچھی پچ تیار ہے۔ ہمارے پاس کچھ غلطیوں کو سدھارنے اور پاکستان کو دباؤ میں لانے کا موقع ہے۔‘اس موقع پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ چاہے آپ پہلے بلے باز کریں یا بولنگ۔بات منظم انداز میں کھیلنے کی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی بولر پہلے سیشن میں وکٹ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
پاکستانی ٹیم اس میچ کے لیے کسی تبدیلی کے بغیر میدان میں اتری ہے جبکہ انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔
الیسٹر کک نے کہا ہے کہ یہ ہے کچھ غلطیوں کو سدھارنے اور پاکستان کو دباؤ میں لانے کا موقع ہےانگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اور آل راؤنڈر بین سٹوکس یہ میچ کھیل رہے ہیں اور انھوں نے سٹیون فن اور جیک بال کی جگہ لی ہے۔جیمز اینڈرسن اور سٹوکس کے بارے میں ٹاس جیتنے کے بعد انگش کپتان نے کہا کہ ’جمی ایک بہترین بولر ہے۔ بین سٹوکس ایک ایسا کھلاڑی ہے جسے بہت سارے اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہیں گے۔‘چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے جو اسے لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں 75 رنز سے فتح کے نتیجے میں حاصل ہوئی تھی۔پاکستان کی جیت میں یاسر شاہ کی دس وکٹوں اور کپتان مصباح الحق کی سنچری نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔اولڈ ٹریفرڈ انگلینڈ کی ٹیم کا مضبوط گڑھ رہا ہے۔ سنہ 2001 میں پاکستان سے ٹیسٹ ہارنے کے بعد میزبان ٹیم اس میدان پر نو میں سے سات ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے اور دو ڈرا ہوئے ہیں۔پاکستان نے اولڈ ٹریفرڈ میں سات ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک جیتا ہے ایک میں اسے شکست ہوئی ہے، جبکہ پانچ ڈرا ہوئے ہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…