جمیکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر جیروم ٹیلر نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق 32 سالہ جیروم ٹیلر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کیلئے ٹیم کو بدستور دستیاب رہیں گے ۔ جیروم ٹیلر نے 18 سال کی عمر میں 2003ء میں سری لنکا کے خلاف اپنا اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ جیروم ٹیلر کا ٹیسٹ کریئر 13 سال پر محیط رہا اور انھوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 46 ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی اور اس دوران انہوں نے 46 ٹیسٹ میچوں کی 78 اننگزوں میں 34.46 کی اوسط سے 130 وکٹیں لیں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق 32 سالہ جیروم ٹیلر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے بدستور دستیاب ہیں۔ جیروم ٹیلر نے 2003ء میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا لیکن وہ 2009ء سے 2014ء کے درمیان پانچ سال تک انجری کی وجہ سے کرکٹ کے میدانوں سے دور رہے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیلر نے 11 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جو ان کی بہترین کارکردگی ہے ۔ اپنے ہوم گراؤنڈ میں ان کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2006ء میں سبینا پارک میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 95 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کی تھیں جو کہ کسی ٹیسٹ میں ان کی بہترین کار کردگی تھی۔ انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دسویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بھی بنائی جو کہ ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس میں ان کی واحد سنچری ہے۔