اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ریٹائرمنٹ اور سیاست میں انٹری،شاہد آفریدی سب کچھ سامنے لے آئے

datetime 11  جولائی  2016
LONDON, ENGLAND - JUNE 21: Shahid Afridi of Pakistan gives a thumbs up followng his team's victory at the end of the ICC World Twenty20 Final between Pakistan and Sri Lanka at Lord's on June 21, 2009 in London, England. (Photo by Richard Heathcote/Getty Images) *** Local Caption *** Shahid Afridi
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کا شیر ہوں اس لئے مزید ڈیڑھ سے دو سال تک محدود اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے فیس بک لائیو میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگلے 5سال کا کوئی پلان نہیں لیکن ٹی ٹونٹی کا شیر ہوں اس لئے مزید ڈیڑھ سے 2سال تک ٹی ٹونٹی میچز کھیلوں گا تاہم ون ڈے میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، فٹنس لیول بہت عمدہ ہے اس لئے جب تک دم ہے اس وقت تک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں جلوے بکھیرتا رہوں گا، چاہے پاکستان کی جانب سے ہو یا کسی لیگ کی طرف سے، مزید کرکٹ کھیلوں گا۔فاسٹ بولر محمد عامر کے بارے میں برطانوی میڈیا میں آنے والی منفی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کم عمر ہے لیکن وہ انتہائی مضبوط اعصاب کا مالک ہے جسے برطانوی میڈیا کی خبروں کی کوئی پرواہ نہیں اور اس طرح کی خبریں ان کی پرفارمنس پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنے کے حوالے سے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنا چاہیے، دل بھی بہت کرتا ہے اور ارداہ بھی ہے لیکن فی الحال بزرگ منع کررہے ہیں اس لئے سیاست میں آنے کا ابھی ارادہ نہیں۔ شاہد آفریدی سے جب پوچھا گیا کہ اگر وہ سیاست میں آئے تو کیا عمران خان کی طرح ایک بڑی جماعت بنائیں گے جس پر ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت سیاست سے بھی ہوتی ہے اور اس کے لئے اور بھی کچھ کام کئے جاسکتے ہیں اس لئے سیاست میں نہ بھی آیا تو اپنے فلاحی ادارے اور چیریٹی کے ذریعے لوگوں کی مدد کرسکتا ہوں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…