جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

محمد آصف اور سلمان بٹ کیلئے خوشی کی بڑی خبر،اہم فیصلہ کرلیاگیا

datetime 29  جون‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چند میچز پاکستان میں کرانا تو درکنار دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کا عمل بھی دبئی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم ڈرافٹنگ میں کرکٹر سلمان بٹ اور محمد آ صف کو بھی شامل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے ایک سو ساٹھ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ وسط اکتوبر میں کروائی جائے گی۔ لیگ سیکرٹریٹ کا موقف ہے کہ ڈرافٹنگ کا عمل دبئی میں کروانے کی بڑی وجہ کرکٹرز کی پاکستان میں عدم دستیابی ہے۔پاکستان سپر لیگ میں زیادہ تر کرکٹرز کا تعلق پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے ہے اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈرافٹنگ کا عمل بھی دبئی میں مکمل کیا جائے گا جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کے بعد سلمان بٹ اور محمد آ صف پر بھی پی ایس ایل کے دروازے کھو لے جا رہے ہیں۔ ڈرافٹنگ کے دوران سلمان بٹ اور محمد آ صف کا انتخاب فرنچائز کی صوابدید پر ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…