لاہور (آئی این پی)پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل )انتظامیہ نے لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے دنیا بھر کے سٹارز کرکٹرز کو شامل کرنے کے لئے رابطے تیز کردیئے ،پی ایس ایل انتظامیہ نے دوسرے ایڈیشن میں ای بی ڈویلیئر،فاف ڈوپلیسز،مارٹن گپٹل،ڈیوڈملر،کارلوس بریتھ ویٹ اور سنیل نارائن سے را بطہ کرلیاہے جبکہ نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم اور سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جانسن کے ساتھ معاملات طے پاگئے ،دونوں کرکٹرز کو پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں شامل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سوپر لیگ انتظامیہ نے لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے دنیا بھر کے نامور کرکٹر زسے رابطے کرنا شروع کردیئے ہیں،پی ایس ایل انتظامیہ نے جنوبی افریقہ کے ای بی ڈویلیئر،فاف ڈوپلیسز،،ڈیوڈملر، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم اور مارٹن گپٹل جبکہ آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل جانسن سے رابطہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق تمام کرکٹرز نے پی ایس ایل انتظامیہ کو مثبت جواب دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیو زی لینڈ کے برینڈن میکولم اور سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جانسن کے ساتھ معاملات طے پاگئے ،دونوں کرکٹرز کو پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں شامل کیا جائے گا۔