لاہور (این این آئی)مشکوک بولنگ ایکشن کے شکار قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 8 جولائی کو ہوگا ۔ ایک سال کے لئے بولنگ پر پابندی ہے جو17 جولائی کو ختم ہوگی اور اس سے پہلے محمد حفیظ کو اپنے بولنگ ایکشن کی بہتری کیلئے کام کرنا تھا جو ان کے فٹنس مسائل کی وجہ سے پایہ تکمیل نہیں پہنچ سکاگزشتہ 3ماہ سے محمد حفیظ نے باقاعدہ بولنگ نہیں کی جس کی وجہ سے ان کے جلد بولنگ کرانے کے امکانات نظر نہیں آتے ۔محمد حفیظ پہلے بولنگ ایکشن کی بہتری پر کام کریں گے اور اس کے بعد ہی بائیو مکینک ٹیسٹ کے ذریعے بولنگ ایکشن کے جائزے کیلئے خود کو پیش کریں گے ٗاس لیے محمد حفیظ کی بو لرکی حیثیت سے قومی ٹیم کو خدمات جلد متوقع نہیں امکان ہے کہ اگر محمد حفیظ انگلینڈ میں نیٹ پر بولنگ کرتے ہیں اور ایکشن میں بہتری محسوس کرتے ہیں تو انگلینڈ میں ان کا بائیو مکینک ٹیسٹ کرا کر انفرادی طور پر جائزہ لیا جا سکتا ہے ۔