اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل ،دو بڑے نام تیار،رابطے شروع

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے عالمی شہرت یافتہ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم اور مچل جانسن سے رابطے شروع کر دئیے ہیں اور ان کے اگلے ایڈیشن میں شرکت کے قوی امکانات ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز میں منعقدہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پہلے ایڈیشن کی شاندار کامیابی کے بعد پی سی بی حکام نے فرنچائز کے ساتھ مل کر دوسرے ایڈیشن کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں شروع کر دیں۔پی ایس ایل حکام کے مطابق لیگ کی انتظامیہ تمام فرنچائز کو تفصیلات اور طریقہ کار سے آگاہ کردیا ہے اور اب ٹیمیں دوسرے ایڈیشن کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔پی ایس ایل آفیشل کے مطابق اگر کوئی ٹیم کسی کھلاڑی کو برقرار نہیں رکھنا چاہتی تو وہ پانچ مئی سے نو ستمبر تک اس سلسلے میں کورروائی کرتے ہوئے دوسری ٹیموں سے کھلاڑیوں کے ٹرانسفر پر بات کر سکتی ہے اور وہ جن کھلاڑیوں کو برقرار نہ رکھنا چاہے انہیں ریلیز بھی کر سکتی ہے ٗٹرانسفر ونڈو 20 جون کو کھلے گی اور نو ستمبر تک یہ عمل جاری رہے گا۔پی ایس ایل آفیشل نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں نئے ناموں کو شامل کرنے کیلئے بھی پانچ ستمبر تک شکل دی جا سکتی ہے جبکہ ڈرافٹ سسٹم کے ذریعے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل اکتوبر کے وسط میں ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکام نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈ میک کولم اور سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل جانسن سے رابطے میں ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کی اگلے ایڈیشن میں شرکت متوقع ہے۔پی ایس ایل کے اعلیٰ آفیشل کے مطابق لیگ کے نو فروری سے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کا امکان ہے تاہم لیگ کے کہیں انعقاد کے حوالے سے سوال کا انہوں نے جواب نہیں دیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…